ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولمبیا: سابق گوریلا لیڈر ملکی صدر بننا چاہتے ہیں

کولمبیا: سابق گوریلا لیڈر ملکی صدر بننا چاہتے ہیں

Thu, 02 Nov 2017 18:51:43    S.O. News Service

بگوٹا،2؍ نومبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کولمبیا میں فارک باغیوں کے سابق سربراہ اور گوریلا لیڈر روڈریگو لونڈونو عرف ٹیموچینکو سربراہ مملکت بننا چاہتے ہیں۔ فارک پارٹی کے مطابق لونڈونو اگلے برس طے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ 2016 ء میں بگوٹا حکومت کے ساتھ ہونے والے ایک امن معاہدے کے بعد باغیوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے ’ فارک‘ کے نام سے ہی ایک سیاسی جماعت بنائی تھی۔ اس امن معاہدے میں کولمبیا کے صدر خوان مانوئیل سانتوس کا مرکزی کردار تھا۔ تاہم مئی 2018ء ہونے والے انتخابات میں سانتوس حصہ نہیں کے اہل نہیں ہیں۔سانتوس کو اس معاہدے کی وجہ سے نوبل امن انعام بھی دیا جا چکا ہے۔


Share: